اردو غزل
best urdu ghazal-new urdu ghazal -ghazal in urdu,-heart touching urdu ghazals
جادوکا کھلونا
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو مٹی ہےکھو جائے تو سونا ہے
غم ہو کے خوشی سب کچھ دیر کے ساتھی ہیں
کچھ دیر کا ہنسنا ہےپھر رونا ہے تو رونا ہے
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے اسے کیا خبر
کس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بگھونا ہے
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
ا ردو غزلbest urdu ghazal,new urdu ghazal,ghazal in urdu,heart touching urdu ghazals
کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں
کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں
تم که دینا کوئی خاص نہیں
اک دوست ہے کچا پکا سا
اک جھوٹ ہے آدھا سچا سا
اک خواب ہے ادھورا پورا سا
اک پھول ہے روکھا سوکھا سا
اک سپنا ہے بن سوچا سا
اک اپنا ہے ان دیکھا سا
اک رشتہ ہے انجانا سا
کچھ پاگل سا دیوانہ سا
.........بس
اک بہانہ اچھا سا
جیون کا ایسا ساتھی ہے
جو دور ہو تو کچھ پاس نہیں
کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں
تم که دینا کوئی خاص نہیں
جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا تم آۓہو
انداز تمہارے جیسا تھا
ہوا کے ہلکے جھونکوں کی
جب آہٹ ہوئی کھڑکی پر
محسوس ہوا تم آۓہو
انداز تمہارے جیسا تھا
میں سمجھی تم ہوساتھ میرے
احساس تمہارے جیسا تھا
پھر رک گئی وہ بارش بھی
رہی نہ باقی آہٹ بھی
میں سمجھی تم مجھے چھوڑ گئے
انداز تمہارے جیسا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں